ویسٹ انڈیز کے شمرون ہٹمائر فلائٹ مس کرنے پر ورلڈ کپ سے باہر

94

ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل شمرون ہٹمائر کو ری شیڈولڈ فلائٹ مس کرنے پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمرون ہٹمائر کی جگہ شمرھ بروکس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیر کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شمرون ہٹمائر نے  آسٹریلیا جانے والی ری شیڈول فلائٹ مس کی تھی۔

کرکٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ فیملی وجوہات کی وجہ سے شمرون ہٹمائر کی درخواست پر یکم اکتوبر کی فلائٹ  کو ری شیڈول کیا گیا تھا۔

Advertisement

بورڈ کے مطابق فلائٹ حاصل کرنا ایک چیلنج رہا، شمرون ہٹمائر کے لیے تین اکتوبر کی براستہ نیویارک سیٹ بک کی گئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے شمرون ہٹمائر نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ اکتوبر کا میچ مس کرنا تھا۔

شمرون ہٹمائر نے ڈائریکٹر آف کرکٹ کو مطلع کیا تھا کہ وہ فلائٹ کے لئے بروقت ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکتے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ شمرون ہٹمائر کو بتا دیا گیا تھا کہ اگر مزید کوئی تاخیر ہوئی تو انہیں تبدیل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔

بورڈ حکام نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ کی تیاری کے لئے ہم کوئی سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }