ایڈم گلکریسٹ کے ٹاپ 5 ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں میں بابر اعظم شامل

68

ایڈم گلکریسٹ کے ٹاپ 5 ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں میں بابر اعظم شامل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو ہفتے سے بھی کم کا وقت رہ گیا، اس موقع پر ایڈم گلکریسٹ نے ٹاپ 5 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جنہیں وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ایڈم گلکریسٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ابتدائی دنوں میں ہی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں جب کہ وائٹ بال کرکٹ میں بھی ان کا شاندار کیریئر رہا ہے۔

انہوں نے اپنی بیٹنگ اور کیپنگ سے کھیل میں انقلاب برپا کیا جب کہ وہ آسٹریلیا کی جانب سے تین ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں۔

ایڈم گلکریسٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر گہری نظر رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون کے لیے مختلف ٹیموں کے ٹاپ 5 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر (آسٹریلیا)

Advertisement

ان کی ٹاپ 5 کی فہرست میں پہلا نمبر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کا ہے جو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 49 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں ان کے حملہ کرنے کا انداز انہیں اننگز میں اوپر رکھتا ہے جب کہ پچھلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ان میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔

بابر اعظم (پاکستان)

قومی ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم کو ایڈم گلکریسٹ نے اپنی فہرست میں دوسرے نمبر پر رکھا ہے۔

Advertisement

ان کے حوالے سے ایڈم گلکریسٹ کہتے ہیں کہ ’بابر اعظم کی استعداد تمام فارمیٹس میں موجود ہے لیکن جب یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اترتے ہیں تو وہ تمام تر حالات میں اچھی طرح کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘۔

ہاردک پانڈیا (انڈیا)

ایڈم گلکریسٹ کی ٹاپ 5 فہرست میں تیسرا نمبر بھارت کے ہاردک پانڈیا کا ہے جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی آل راؤنڈر رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ہاردک پانڈیا کے حوالے سے ایڈم گلکریسٹ کا خیال ہے کہ ’ہاردک پانڈیا پورے بورڈ میں ایک شاندار شخصیت کے مالک ہیں۔ ہاردک پانڈیا میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کرنے کی صلاحیت یقینی طور پر موجود ہے‘۔

راشد خان (افغانستان)

Advertisement

ایڈم گلکریسٹ نے ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں چوتھا نمبر افغان بولر راشد خان کو دیا ہے جو آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی بولر رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

راشد خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’راشد خان کو کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہونا چاہیے کیونکہ وہ دنیا بھر میں اس فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں‘۔

جوز بٹلر (انگلینڈ)

ایڈم گلکریسٹ کے ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں آخری نمبر انگلینڈ کے جوز بٹلر کا ہے جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ ’وہ بہت تیز بیٹنگ کرتے ہیں، ان کی طاقت اور کھیل ختم کرنے کی صلاحیت شاندار ہے‘۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }