امریکی ریاست فلوریڈا میں آنے والے سمندری طوفان کے بعد کے مناظر کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی این سمندری طوفان نے امریکی ریاست فلوریڈا کو کس حد تک تباہ کر دیا ہے۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے باعث ابتک متعدد علاقے زیر آب آچکے ہیں اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔
Advertisement
طوفان کے باعث اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پچاسی ہوگئی ہے، فلوریڈا میں اکیاسی اور نارتھ کیرولائنا میں چار اموات رپورٹ ہوئی جبکہ ملکی معیشت کو کئی ارب ڈالرز کا مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
اس کے علاوہ فلوریڈا میں طوفان کے نتیجے میں ابتک سات لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہے۔
واضح رہے کہ سمندری طوفان آئی این بدھ کو فلوریڈا اور جمعے کو ساؤتھ کیرولائنا سے ٹکرایا تھا۔
Advertisement
Advertisement