ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے بھاری بھرکم کھلاڑی رخیم کورنوال نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ بدل ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے رخیم کورنوال نے جاری اٹلانٹا اوپن 2022 میں اپنی جسمانی ساخت کے ساتھ ساتھ بیٹنگ صلاحیتوں سے موجودگی کا احساس دلایا۔
رخیم کورنوال نے کرکٹ کے مختصر فارمیٹ کی تاریخ کو اپنے بھاری بھرکم وجود تلے روند کر رکھ دیا، انہوں نے کلب میچ میں مخالف ٹیم اسکوائر ڈرائیو کی باؤلنگ لائن اپ کو تہس نہس کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 205 رنز کی رنز کی دھواں دھار اننگ کھیل ڈالی۔
Rahkeem Cornwall scored 200 runs in boundaries in his 205* for Atlanta Fire against Square Drive Panthers in the Atlanta Open T20 tournament 🤯 pic.twitter.com/kJyxv4hlf4
Advertisement
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 6, 2022
رخیم کورنوال نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلی ڈبل سنچری بنائی لیکن ساتھ ہی انہوں نے ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
رخیم کورنوال نے ڈبل سنچری میں 200 رنز باؤنڈریز کی صورت میں حاصل کیے، جس میں 22 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے، جبکہ صرف پانچ رنز سنگل کی صورت میں حاصل کیے۔
اٹلانٹا فائر اور اسکوائر ڈرائیو کے درمیان اٹلانٹا اوپن 2022 کے اس کلب میچ میں، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر رخیم کورنوال نے صرف 77 گیندوں پر 205 رنز بنا کر کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کرا دیا۔
Advertisement
The content you’ve all been waiting for.
22 sixes in Rahkeem Cornwall’s 205 (77). Enjoy. https://t.co/92tj1ZjcD8 pic.twitter.com/OYEndaTYCu
— Nikhil Uttamchandani (@NikUttam) October 6, 2022
میچ میں اسکوائر ڈرائیو کی دعوت پر پہلے بلے بازی کے لیے اترتے ہوئے اٹلانٹا فائر کے اوپنرز کارن وال اور اسٹیون ٹیلر نے مضبوط آغاز کیا کیونکہ اسٹیون ٹیلر کے ساتویں اوور میں آؤٹ ہونے سے پہلے پہلی وکٹ کے لیے 101 رنز بنائے۔
اسٹیون ٹیلر نے بھی متاثر کن اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 18 گیندوں پر 53 رنز کی اننگ کھیلی۔
Advertisement
اسٹیون ٹیلر کے آؤٹ ہونے کے بعد کارن وال نے پھر پاکستان میں مقیم بلے باز سمیع اسلم کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی اور مخالف گیند بازوں کے خلاف لاٹھی چارج شروع کیا۔
اس جوڑی نے دوسری وکٹ کے لیے ناقابل شکست 225 رنز جوڑے اور مقررہ 20 اوورز میں ٹیم کے مجموعی اسکور کو 326/1 تک پہنچا دیا، 326 کا مجموعی ٹوٹل بھی ایک ریکارڈ ہے۔
کارن وال نے محض 77 گیندوں پر 17 چوکوں اور 22 چھکوں کی مدد سے 205 رنز بنائے۔
اپنی شاندار اننگز کے ساتھ رخیم کارنوال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
رخیم کارنوال نے اپنے ہم وطن کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا، جس نے 2013 میں انڈین پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اس وقت کا سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی اسکور 175 بنایا تھا۔
Advertisement