پاکستان جونیئر لیگ کے میچز اسٹیڈیم جا کر دیکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے تماشائیوں کا داخلہ مفت کردیا گیا۔
ٹورنامنٹ میں آج بہاولپور رائلز کا مقابلہ حیدرآباد ہنٹرز سے ہوگا۔میچ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔
اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا داخلہ سینٹر پوائنٹ گلبرگ سے ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کے فائنل سمیت تمام 19 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
Advertisement
ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔
ڈبل ہیڈر میں پہلا میچ سہہ پہر ساڑھے 3 بجے اور دوسرا میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔
Advertisement