الیکٹرک کاریں اب صحرا میں تیار ہوں گی

91

متحدہ عرب امارات کے ام جلوری ہولڈنگ گروپ نے دبئی انڈسٹریل سٹی میں الیکٹریکل کاریں تیار کرنے والی الدمانی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کی پہلی فیکٹری ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق الدمانی فیکٹری میں گاڑیاں اسمبل ہوں گی۔

الدمانی الیکٹرک کار فیکٹری میں سالانہ 10 ہزار گاڑیاں تک تیار کی جائیں گی، فیکٹری کا رقبہ 45 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کاربن کے اخراج میں کمی اور گرین ٹرانسپورٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نذریہ فیکٹری قائم کی گئی ہے۔

ٹیکوم گروپ کے ڈپٹی ایگزیکٹیو چیئرمین سعود ابو الشوارب نے بتایا کہ فیکٹری کا قیام کم کاربن والی توانائی کے حوالے سے ٹرانسپورٹ کی دنیا میں ایک اور بڑی کامیابی ہے۔

Advertisement

سعود ابو الشوارب نے کہا کہ ام جلوری فیکٹری کا افتتاح اس بات کی علامت ہے کہ ہم اپنے یہاں صنعت کا معیار مسلسل بلند کررہے ہیں اور ہماری مستقل کوشش یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مختلف قسم کی صنعتوں کو فروغ دیا جائے۔

ام جلوری ہولڈنگ کی مجلس انتظامیہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر ماجدہ العزعزی نے کہا کہ الدمانی کار فیکٹری خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔ابتدائی طور یہ عارضی فیکٹری ہوگی جلد ہی اس کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ماجدہ العزعزی کا مزید کہنا تھا کہ دو برس کے اندر اس فیکٹری کی سالانہ پیداواری استعداد 55 ہزار گاڑیوں تک پہنچ جائیگی، یہ فیکٹری 10 لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر قائم کی جائے گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }