آسٹریلیا کے میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کی ٹکٹیں بلیک میں 50 گنا زیادہ پر فروخت ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2022 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبورن میں آمنے سامنے ہوں گی، لیکن اس درمیان آسٹریلوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2022 کا فینس بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس ٹورنا منٹ کا پہلا میچ 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ وہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبورن میں آمنے سامنے ہوں گی۔
اس ہائی وولٹیج میچ کے بارے میں آسٹریلیائی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بڑا دعویٰ کیا گیا ہے، آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کئی فینز تقریباً 50 گنا زیادہ قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کئی لوگ سوشل میڈیا کے ذریعہ سے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کر رہے ہیں۔
Advertisement
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لوگ سوشل میڈیا کے ذریعہ سے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراونڈ میں آمنے سامنے ہوں گی، لیکن فینز کے درمیان ٹکٹوں کی ڈیمانڈ کے سبب اس طرح بلیک مارکیٹنگ ہو رہی ہے۔
اس سے پہلے جب باضابطہ طور پر پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی فروخت شروع ہوئی تھی تو محض پانچ منٹ میں تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی تھیں۔
وہیں اس بابت ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2022 کے میڈیا مینیجر میکس ایباٹ نے کہا کہ انہیں اب تک باضابطہ طور پر اس طرح کی شکایتیں نہیں ملی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس طرح کی شکایتیں سامنے آرہی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2022 کے میڈیا مینیجر میکس ایباٹ کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے لئے ٹکٹ کی کافی ڈیمانڈ ہے، ساتھ ہی فینز کسی طرح پاک بھارت میچ کا ٹکٹ چاہتے ہیں۔ اس وجہ سے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کی مسلسل خبریں آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ سب سے ہائی وولٹیج والا میچ ہوتا ہے۔
Advertisement
دونوں ممالک کے سیاست داں، کرکٹر یہاں تک کرکٹ شائقین بھی اس پر گہری نظر رکھتے ہیں اور ہار جیت کے بعد جیت کا جشن اور غم مناتے ہیں، کئی بار تو لوگوں کے غم منانے کی عجیب حرکتیں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔
Advertisement