لانس کلوزنر زمبابوے کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی

50

جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر نے زمبابوے ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کلوزنر کے ایجنٹ کے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کلوزنر کی دنیا بھر میں پیشہ ورانہ مصروفیات کو آگے بڑھانے کی خواہش کے بعد ہے جو قومی ٹیم کے پروگراموں کے لیے ان کی کل وقتی دستیابی کو متاثر کرے گا۔

لانس کلوزنر اپنے پچھلے دور میں 2016 سے 2018 تک بیٹنگ کوچ کے طور پر کام کرنے کے بعد اس سال کے شروع میں مارچ میں زمباوے کے کوچنگ اسٹاف میں واپس آئے تھے۔

کلوزنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دو ہفتے قبل اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ زمبابوے کو گروپ بی میں ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ دو ٹاپ ٹیمیں سپر 12 مرحلے میں داخل ہوں گی اور زمبابوے کا پہلا میچ 17 اکتوبر کو آئرلینڈ سے ہوگا۔

زمبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر گیومور مکونی نے کہا کہ ہم لانس کے ہر اس چیز کے لیے شکر گزار ہیں جو اس نے ہمارے ساتھ اپنے وقت کے دوران تعاون کیا۔

Advertisement

گیومور مکونی نے کہا کہ لانس کلوزنر نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کرنے میں ہماری بے حد مدد کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ہونے جا رہے ہیں۔

گیومور مکونی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے کلوزنر کہیں اور اپنے وعدوں کی وجہ سے کل وقتی بنیادوں پر ہمارے ساتھ کام جاری نہ رکھ سکے لیکن ہم نے اتفاق کیا کہ اس کا معاہدہ ختم کرنا دونوں فریقوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

کلوزنر جنوبی افریقہ ٹی 20 میں ڈربن سپر جائنٹس فرنچائز کے کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے جس کا پہلا ایڈیشن 10 جنوری سے شروع ہوگا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }