سابق فٹبالر گیون اسٹوکس کار حادثے میں ہلاک
سابق فٹبالر گیون اسٹوکس اپنی گاڑی پر قابو نہ رکھتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ سابق فٹبالر گیون اسٹوکس ہفتے کی صبح گلاسگو کے مغربی کنارے پر اپنی گاڑی کا کنٹرول کھونے کے بعد حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے ہیں۔
گیون اسٹوکس کی فیملی نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے جب کہ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے انہیں جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ’مسٹر اسٹوکس نے اپنی مرسڈیز جی ایل سی کا کنٹرول کھودیا تھا جس کے باعث ان کی گاڑی سڑک سے نکل گئی تھی‘۔
Advertisement
ایک بیان میں ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ’وہ پارٹی کی جان اور روح تھے‘ جن سے سب پیار کیا کرتے تھے۔
اہل خانہ کے مطابق گیون اسٹوکس اپنی زندگی کی سب سے اہم چیزوں میں سے ایک اپنے بیٹے فریڈی کے ساتھ رہنا پسند کرتے تھے جو ان کی پوری دنیا تھے اور اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزارنا ان کا پسندیدہ کام تھا۔
واضح رہے کہ گیون اسٹوکس اسکاٹ لینڈ کے ایک باصلاحیت فٹبالر تھے۔ انہوں نے 3.2 سیکنڈ میں دنیا کے تیز ترین ریکارڈ شدہ گولوں میں سے ایک گول کیا ہے۔
انہوں نے مختلف فٹ بال کلبوں کے لیے کھیلا جن میں ڈنڈی یونائیٹڈ، کِلبرنی، میری ہیل جونیئرز، ارون میڈو اور الووا ایتھلیٹک شامل ہیں۔
Advertisement