شارجہ ایئرپورٹ کو گرین ایئرپورٹس کی درجہ بندی میں سلور اے سی آئی مل گیا

134

شارجہ ایئرپورٹ نے واٹر مینجمنٹ کی درجہ بندی میں حال ہی میں ایشیاء پیسیفک گرین ایئرپورٹس اعتراف میں سلور اے سی آئی حاصل کرنے کا اعلان کردیا – اس اعزاز کی شیلڈ شارجہ ایئرپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین علی سالم المدفع نے وصول کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایئرپورٹ کو یہ اعزاز ایک قابل فخر لمحہ ہے اور یہ ان کاوشوں کی وجہ سے ممکن ہوا جوکہ سبز پائیدار حکمت عملی کے تحت اعلی معیار قائم کرنے کیلئے کی گئیں – شارجہ ایئرپورٹ نے ماحول دوست آپریشنز کو اپنایا جس کے اعتراف میں اسے یہ اعزاز ملا ، ان آپریشنز میں واٹر ٹریٹمنٹ کا نیا پلانٹ لگانا بھی شامل ہے – المدفع نے اس کامیابی کو متحدہ عرب امارات کی پائیدار ترقی کیلئے سرسبز حکمت عملی اور ویژن 2021 کے پرعزم مقاصد کے عین مطابق بھی قرار دیا –

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }