قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹرائی سیریز جیتنے کے بعد کرائسٹ چرچ سے برسبین پہنچی۔
کپتان بابر اعظم بھی میلبرن میں کیپٹنز ڈے مکمل کرنے کے بعد برسبین پہنچ گئے۔
میتھیو ہیڈن، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور عمر رشید آج رات کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔
قومی اسکواڈ کی برسبین میں ٹریننگ کا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔
Advertisement
پاکستان ٹیم بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی ۔
قومی ٹیم ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔
Advertisement