پاکستانی قومی اور بین الاقوامی کرکٹر شاداب خان کو ایک مداح نے پرپوز کردیا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، چند کھلاڑیوں کو نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ بین الاقوامی شائقین بھی پسند کرتے ہیں۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے کچھ شائقین سے بات چیت کی۔
اس دوران شاداب خان کی ایک مداح نے نے انہیں پرپوز کردیا۔
Advertisement
مداح کا کہنا تھا کہ وہ شاداب خان سے محبت کرتی ہیں اور وہ بہت شرماتے ہیں لیکن میں نہیں شرماتی۔
مداح نے کہا کہ میں نے شاداب خان کو پرپوز بھی کیا ہے لیکن وہ اس پر شرما گئے اور انہوں نے کچھ جواب نہیں دیا۔
Advertisement