کرونا وائرس روکنے کے لیے وفاق اور صوبوں نے اپنا کردار ادا نہیں کیا: گورنرپنجاب

97
کورونا وائرس سے صورتحال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے، جس پر تشویش ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں صحت یاب افراد سے ڈبل کیسز موجود ہیں۔ یہ الارمنگ صورتحال ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سب کو یہ ماننا ہو گا یہ حقیقت ہے، اس میں کوئی سازش نہیں ہے، وباء نے متعدد لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کیا ہماری وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے وہ کردار ادا کیا جو کرنا چاہیے تھا میرے خیال میں یہ کردار ادا نہیں کیا جبکہ 20 کروڑ عوام نے اپنی ذمہ داری کا ثبوت نہیں دیا۔سب کو اپنی جانیں بچانے کا ثبوت دینا چاہیے تھا۔ غلطی کی وجہ سے کورونا آؤٹ آف کنٹرول ہو گیا ہے۔ موذی مرض کوکنٹرول کرنے کے لیے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔
 گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران وفاقی،صوبائی حکومتوں اور عوام نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مہلک وباء کے دوران جو کردار ہمیں ادا کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا، کورونا وائرس جادو ٹونے سے ختم نہیں ہو سکتا۔پاکستان میں کیسز صحت یاب افراد سے زیادہ ہیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }