ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے دسویں میچ میں یو اے ای نے نمیبیا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔
محمد وسیم 50 اور کپتان چندنگاپوئل رضوان ناقابل شکست 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔باسل حمید نے ناٹ آؤٹ 25 رنز بنائے جبکہ ورتیا اروند 21 اور علی شان شرفو 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نمیبیا کی جانب سے برنارڈ شالٹز، ڈیوڈ ویزے اور بین شکونگو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 69 کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیوڈ ویزے اور روبن ٹرمپلمین نے 70 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو جیت کی امید دلائی تاہم جیت ان کا مقدر نہ بن سکی۔
Advertisement
ڈیوڈ ویزے 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روبن ٹرمپلمین 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
یو اے ای کی جانب سے باسل حمید اور ظہور خان نے 2،2 جبکہ جنید صدیقی، کاتک میپن اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Heartbreak for Namibia
UAE hold their nerve under pressure and Netherlands, at the expense of Namibia, are through to the Super 12 stage #NAMvUAE | #T20WorldCup | : https://t.co/S0acuVG7iv pic.twitter.com/fdQEQb4wZ2
— ICC (@ICC) October 20, 2022
Advertisement
محمد وسیم کو آل راؤنڈکارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ یو اے ای کی کسی بھی آئی سی سی ورلڈکپ میں پہلی فتح ہے۔
Sri Lanka join England, Australia, New Zealand and Afghanistan in Group 1
Netherlands move to Group 2 which now has India, Pakistan, South Africa and BangladeshUpdated Super 12 groups https://t.co/xvpQaIitkQ #T20WorldCup pic.twitter.com/wLszhhjNbw
Advertisement
— ICC (@ICC) October 20, 2022
Advertisement