برطانیہ میں پناہ طلب کرنے والوں کو روانڈا بھیجنے کا منصوبہ

47
روانڈا کے دارلحکومت کیگالی میں منگل کو معاہدے پر دستخط کے موقع پر برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی اور روانڈا کے وزیر خارجہ ونسنٹ بیروٹا دستاویزات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ (تصویر بشکریہ سوشل میڈیا)۔
روانڈا کے دارلحکومت کیگالی میں منگل کو معاہدے پر دستخط کے موقع پر برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی اور روانڈا کے وزیر خارجہ ونسنٹ بیروٹا دستاویزات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ (تصویر بشکریہ سوشل میڈیا)۔

برطانیہ میں پناہ طلب کرنے والوں کو روانڈا بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے روانڈا میں نئے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ برطانوی سپریم کورٹ نے روانڈا منصوبے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ روانڈا بھیجے جانے والوں کو انکے آبائی ممالک بھیجا جاسکتا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے تحفظات دور کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کی جائے گی۔ 

وزیر امیگریشن رابرٹ جینرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات روانڈا منصوبے کی راہ میں حائل پیچیدگیاں ختم کردیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے معاہدے کے تحت پناہ کے طالب افراد کو ایسے ممالک نہیں بھیجا جائے گا جہاں انکی جان کو خطرہ ہو۔ 

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈیپنڈنٹ مانٹیرنگ کمیٹی پناہ کے طریقہ کار اور مراحل پر نظر رکھے گی۔ 

برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی روانڈا سے معاہدے کیلئے برطانیہ نے اضافی رقم ادا نہیں کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }