بی جے پی کے رکن اسمبلی کے ہندو دیوتاؤں سے متعلق بیان نے بھارت میں کھلبلی مچادی

48

بی جے پی کے رکن اسمبلی کے ہندو دیوتاؤں سے متعلق بیان نے بھارت میں کھلبلی مچادی

بی جے پی کے رکن اسمبلی کے ہندو دیوتاؤں سے متعلق بیان نے بھارت میں کھلبلی مچادی

Advertisement

بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی لالن پاسوان کے ہندو دیوتاؤں سے متعلق بیان نے بھارت میں کھلبلی مچادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی لالن پاسوان کے ہندو دیوتاؤں سے متعلق بیان کے بعد کئی علاقوں میں ان کے خلاف احتجاج ہوا جب کہ احتجاج کے دوران ان کے پتلے بھی جلائے گئے۔

واضح رہے کہ لالن پاسوان نے دیوی لکشمی اور دیوالی کی پوجا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر لکشمی کی پوجا سے دولت ملتی ہے تو مسلمانوں میں ارب پتی کیسے موجود ہیں‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ مسلمان سرسوتی کی پوجا بھی نہیں کرتے لیکن کیا ان میں اہل علم موجود نہیں؟، کیا مسلمان آئی اے ایس یا آئی پی ایس نہیں بنتے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ یقین رکھتے ہیں تو دیوی ہے اور اگر نہیں رکھتے تو وہ صرف ایک پتھر کا بت ہے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم دیوی دیوتاؤں پر یقین رکھیں یا نہیں۔

Advertisement

لالن پاسوان کے مطابق اگر آپ دیوی، دیوتاؤں پر یقین کرنا چھوڑدیں تو آپ کے علم میں اضافہ ہوگا، جس دن آپ یقین کرنا چھوڑ دیں گے یہ تمام چیزیں ختم ہوجائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آتما اور پر آتما کا تصور صرف لوگوں کے عقیدے کا حصہ ہے، ہم کو قابل قبول نتائج تک پہنچنے کے لیے سائنسی بنیادوں پر سوچنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }