سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک خصوصی آپریشن کے دوران متعدد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی حکام نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کی نگرانی اور گرفتاری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
مکہ مکرمہ کے علاقے میں سیکیورٹی کی کوششوں کے نتیجے میں یمنی شہریت کے ایک رہائشی کو گرفتار کرلیا گیا جو مسجد کے اندر نماز ادا کرنے کے بعد نمازیوں سے براہ راست بھیک مانگتا تھا۔
راہگیروں کے جذبات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے بھیک مانگنے والے ایک اور یمنی شہری کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ یہ یمنی سڑکوں پر بھیک مانگ رہا تھا۔
پبلک سیکیورٹی اکاؤنٹ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایک صفائی کمپنی سے تعلق رکھنے والے بنگلہ دیشی باشندے کی نگرانی کی گئی اور اسے بھی رنگے ہاتھوں بھیک مانگتے ہوئے پکڑا گیا اور گرفتار کرلیا گیا۔
Advertisement
پبلک سیکیورٹی اکاؤنٹ نے کہا کہ شہری مکہ، ریاض اور شرقیہ میں کسی کو بھیک مانگتا دیکھیں تو 911 نمبر پر اطلاع دے دیں۔ باقی مملکت میں 999 نمبر پر بھکاریوں کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ حکام نے کہا بھیک کا مقابلہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
Advertisement