طوفانی بارشوں سے ایڈن گارڈن میں تباہی، آج کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ

165

بھارت کے شہر کولکتہ میں ہونے والے تیز ہوا اور طوفانی بارش سے جہاں کافی لوگ زخمی ہوئے ہیں وہیں ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ آج ایڈن گارڈن میں گجرات ٹائٹنس اور راجستھان رائلس کے درمیان آئی پی ایل 2022 کا پہلا کوالیفائر میچ کھیلا جائے گا۔

گجرات کی ٹیم ٹیبل ٹاپر ہے، جبکہ راجستھان پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ دونوں کے درمیان ہونے والے پہلے کوالیفائر میچ کا کرکٹ شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں.

مگر موسم نے کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ بی سی سی آئی کا بھی سردرد بڑھا دیا ہے۔

مغربی بنگال میں موسم کا قہر جاری ہے۔ تیز ہوا اور بارش کے سبب کافی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement

کولکتہ میں بھی آندھی، طوفان کے ساتھ تیز بارش ہو رہی ہے۔ آئی پی ایل کے پلے آف سے پہلے موسم کے بدلے مزاج کے سبب ایڈن گارڈنس تباہ ہوگیا ہے۔

ہفتہ کے روز ہوئی تیز بارش اور طوفان نے ایڈن گارڈنس میں بھاری تباہی مچائی۔

طوفان کے سبب اسٹیڈیم کا پریس باکس بھی ٹوٹ گیا ہے۔ طوفان کی تیزی اتنی خطرناک تھی کہ اسٹیڈیم کے میڈیا باکس کے آگے کا شیشہ بھی چکنا چور ہوگیا۔

کچھ اشتہارات کے ہورڈنگ بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ یہی نہیں گراونڈ کور کا ایک حصہ بھی ٹوٹ گیا ہے، خراب موسم کے سبب آج کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بی سی سی آئی صدرسارو گنگولی نے میچ سے پہلے اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ میچ سے پہلے سبھی چیزوں کو ٹھیک کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }