گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کو خود غرض کپتان قرار دے دیا

102

گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کو خود غرض کپتان قرار دے دیا

بھارت اور زمبابوے کے خلاف مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستان نے پرتھ کے اوپٹس گراؤنڈ میں نیدر لینڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 گروپ مرحلے کا پہلا میچ جیت لیا ہے۔

نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں بائیں ہاتھ کے بیٹر فخر زمان کی پاکستان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جس میں انہیں تیسرے نمبر پر بیٹنگ پر بھیجا گیا تھا جب کہ کپتان بابر اعظم نے اوپننگ کی تھی۔

گذشتہ روز کمنٹری کرتے ہوئے سابق بھارتی بیٹر گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں خود غرض کپتان قرار دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں بابر کو اپنی بجائے پہلے ٹیم کے بارے میں سوچنا چاہیے‘ اگر آپ کے پلان کے مطابق کچھ نہ ہو تو آپ کو فخرزمان کو بیٹنگ آرڈر پر بھیجنا چاہیے تھا، اس کو خود غرضی کہتے ہیں، بطور کپتان خود غرض ہونا آسان ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بابر اور رضوان کے لیے پاکستان کے لیے اننگز کا آغاز کرنا اور بہت سارے ریکارڈ بنانا آسان ہے لیکن اگر آپ لیڈر بننا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی ٹیم کے بارے میں سوچنا ہوگا‘۔

گوتم گمبھیر کا مزید کہنا تھا کہ ’بہت سے کپتان ہیں لیکن لیڈر چند ہی ہیں‘ نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو مثال قائم کرنی چاہیے تھی اور اپنی بجائے فخر زمان کو اوپنر بھیجنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ شعیب اختر، وسیم اکرم اور محمد حفیظ جیسے کئی نامور کھلاڑیوں نے بابر اعظم کی خراب کپتانی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مڈل آرڈر پر بیٹنگ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }