کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

52

کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلادیش کو شکست دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مزید مشکل ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچز جاری ہیں جس میں آج بھارت کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوا، اس میچ میں بھارت نے 5 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

بھارت کی بنگلادیش کو شکست کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی مزید مشکل ہوگئی ہے تاہم ایک صورت میں پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

اگر پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو گروپ 2 میں بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جب کہ جنوبی افریقہ کے 5 پوائنٹس اور پاکستان کے صرف 2 پوائنٹس ہیں۔

Advertisement

بھارت کا اب صرف ایک میچ باقی ہے جب کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان نے مزید 2،2 میچز کھیلنے ہیں، دونوں ٹیمیں کل سڈنی گراؤنڈ میں ٹکرائیں گی۔

اگر کل پاکستان کامیابی حاصل کرلیتا ہے تو 4 پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن اگر مگر کی صورت حال اب بھی برقرار رہے گی۔

Advertisement

گروپ 2 سے سیمی فائنل تک رسائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ اتوار کو ہوگا کیونکہ اتوار کو پاکستان بنگلادیش سے ٹکرائے گی جب کہ جنوبی افریقہ کا مقابلہ نیدرلینڈز سے اور بھارت کا زمبابوے سے ہوگا۔

اگر ہم ٹیموں کی اسٹرینتھ کی بات کریں تو بھارت اور جنوبی افریقہ کے آخری میچز آسان ہیں اور اگر کوئی اپ سیٹ نہ ہوا تو بھارت کے 8 اور جنوبی افریقہ کے 7 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

Advertisement

ایسے میں اگر پاکستان بنگلادیش سے جیت بھی جاتا ہے تو سیمی فائنل تک نہیں پہنچ پائے گا کیونکہ ان کے پوائنٹس صرف 6 ہی ہوں گے۔

اس صورت حال میں ضروری ہے کہ پاکستان اپنے اگلے دونوں میچز ضرور جیتے کیونکہ اگر ان دونوں ٹیموں میں سے کسی کو اپ سیٹ شکست ہوئی یا بارش کی وجہ سے جنوبی افریقہ اور نیدر لینڈز کے درمیان ہونے والا میچ واش آؤٹ ہوجائے تو جنوبی افریقہ کے بھی 6 پوائنٹس رہیں گے۔

Advertisement

اس وقت جنوبی افریقہ کا رن ریٹ 2.722 ہے اور پاکستان کا 0.765 ہے جب کہ پاکستان کا میچ جنوبی افریقہ کے میچ کے بعد ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو اپنے نیٹ ریٹ کے ہدف کا اندازہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پہلی شکست، پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم

تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار کو ایڈیلیڈ میں موسم صاف رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے یعنی بارش کا ابھی کوئی امکان نہیں۔

واضح رہے کہ اگر کل پاکستان کو جنوبی افریقہ سے شکست ہوجاتی ہے تو اگر مگر کی صورت حال بھی ختم ہوجائے گی اور اتوار کو بنگلادیش کے خلاف میچ صرف رسمی رہ جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }