پی ایس ایل 8؛ ڈرافٹنگ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی ڈیوڈ ملر نے پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے جب کہ سری لنکن کرکٹر وینندو ہسارانگا نے بھی پی ایس ایل کے لیے رجسٹریشن کروادی ہے۔
ڈیوڈ ملر کے 110 میچز میں 34.91 کی ایوریج کے ساتھ 2130 رنز ہیں جب کہ وینندو ہسارانگا کے 51 میچز میں 84 وکٹیں ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کے لیے جلڈ بڑے نام رجسٹریشن کروائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 15 فروری سے ہوگا جب کہ ڈرافٹنگ 18 سے 22 نومبر کے درمیان کروائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ایس ایل 8 کے لیے پلیئر ڈرافٹنگ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا ہے۔
Advertisement
فیصلہ ہوا ہے کہ لاہور قلندرز پلیئر ڈرافٹنگ میں کھلاڑیوں کا پہلا انتخاب کرے گی جب کہ دوسرے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور تیسرے نمبر پر ملتان سلطانز کھلاڑیوں کو منتخب کریں گے۔
Advertisement
چوتھے نمبر پر کراچی کنگز اور پانچویں نمبر ملتان سلطانز کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے جب کہ چھٹے نمبر پر پشاور زلمی کی باری آئے گی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 کے لیے 17 میچز کا فیصلہ ایک خصوصی شماریاتی ٹول کے ذریعے کیا جائے گا۔
Advertisement