عمران خان پر قاتلانہ حملہ، قومی کھلاڑیوں کے دعائیہ پیغامات

101

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، قومی کھلاڑیوں کے دعائیہ پیغامات

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد قومی کھلاڑیوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوگئے ہیں۔

فائرنگ کے باعث عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں جب کہ انہیں شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جہاں مذمت کی جارہی ہے وہی قومی کھلاڑیوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعائیں کی ہیں۔

بوم بوم آفریدی کا سماجی رابطے کی سائٹ پر کہنا تھا کہ ’عمران خان صاحب اور اُن کے ساتھیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، اللّٰہ تعالٰی سب کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین‘۔

Advertisement

وسیم اکرم نے لکھا کہ وزیر آباد میں رونما ہونے والے واقعات پر سخت پریشان ہوں، ہماری دعائیں عمران بھائی اور وہاں موجود سب لوگوں کے ساتھ ہیں‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہمیں بحیثیت ملک اکٹھا ہونا چاہیے اور کسی کو بھی اپنی قومی یکجہتی کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے‘۔

شعیب اختر کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ ’ٹی وی پر خبریں دیکھیں تو معلوم ہوا عمران بھائی کا گولی ہے، بڑٰی بری خبر ہے۔ انہیں پاؤں پر گولی ہے لیکن وہ بچ گئے ہیں، اللہ انہیں محفوظ رکھے‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’جس نے بھی یہ حرکت کی ہے، ظلم کیا ہے، خدارا اس ملک میں یہ چیزیں بند ہونا چاہیے۔ اب دل اتنا طاقتور نہیں ہے کہ اور کوئی بری خبریں سنی جاسکیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’حال ہی میں ارشد شریف شہید ہوئے ہیں اور اب یہ واقع ہوگیا، اللہ ہمارے ملک کو حفاظت میں رکھے اور ہم کسی نتیجے پر پہنچیں۔ بہت مزاق اور ڈرامے ہوگئے اب کسی نتیجے پر پہنچنا ہوگا‘۔

 قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی عمران خان کے لیے دعائیہ پیغام شیئر کیا ہے، انہوں نے لکھا کہ ابھی خبر سنی ہے، اللہ سب کو حفظ و امان میں رکھے اور صحت دے، دعا ہے اس واقع کی انکوائری ہوگی اور پاکستان میں امن ہمیشہ قائم رہے گا‘۔

Advertisement

ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’دعا ہے عمران خان ٹھیک ہوں اور جو جو اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں وہ جلد از جلد صحتیاب ہوجائیں، میری پورے ملک سے گزارش ہے کہ امن قائم رکھیں‘۔

Advertisement

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ’پورے پاکستان کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں عمران بھائی، اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے سارے کارکنان کو جلد سے جلد شفا دے، آمین‘۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }