گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی شکست پر طنزیہ ٹوئٹ کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کو جمعرات کو جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ٹیم کی شکست پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے، اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ٹیم کو مایوس کن کارکردگی پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹیم کے خلاف مختلف مزاحیہ اور دلچسپ میمز کی بھی بھرمار ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھارتی کرکٹ ٹیم کی عبرتناک شکست پر طنزیہ پوسٹ کی جس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے مداح بھڑک اٹھے۔
Advertisement
Easiest run chase in history? #INDvsENG
— Guinness World Records (@GWR) November 10, 2022
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ٹوئٹر پر بھارتی ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ، تاریخ میں سب سے آسان رن کا تعاقب ؟‘۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو جمعرات کو جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بھارت کے 169 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے، جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے اسے ایک کیک واک بنایا جب انہوں نے انگلینڈ کو صرف 16 اوورز میں ہی جیت دلا دی۔
Advertisement
اس شکست نے روہت شرما کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے کی دوڑ سے باہر کر دیا تھا۔
اس شکست پر بہت سے سابق کرکٹرز اور شائقین نے اپنی کی خراب کارکردگی پر سخت مایوسی کا اظہار کیا تھا، تاہم گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی سیمی فائنل مقابلے پر بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
یاد رہے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔
Advertisement