شاہین آفریدی سے متعلق سوال پر وسیم اکرم سیخ پا ہوگئے

89

شاہین آفریدی سے متعلق سوال پر وسیم اکرم سیخ پا ہوگئے

مداح کی جانب سے شاہین آفریدی سے متعلق سوال پوچھنے پر وسیم اکرم غصہ میں آگئے۔

میلبرن کرکٹ گراؤںڈ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے میں ناکام رہا ہے۔

138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ سنسنی خیز موڑ پر جاری تھا کہ میچ کا پانسا اس وقت پلٹا جب شاہین آفریدی ہیری بروک کا کیچ لینے دوڑے اور گھنٹے کے بل زمین پر گر کے زخمی ہوگئے۔

اس کے بعد شاہین آفریدی اپنے بقیہ اوورز نہیں کرسکے جب کہ بین اسٹوکس اور معین علی نے پارٹ ٹائم بولر افتخار احمد کا فائدہ اٹھایا اور میچ کو بدل کر رکھ دیا۔

بدقسمتی سے پاکستان کے اہم بولر کے زخمی ہونے کی وجہ سے میچ تبدیل ہوا جس کا اعتراف کپتان بابر اعظم سمیت تجزیہ نگاروں نے بھی کیا کیونکہ شاہین آفریدی میچ کو پاکستان کے حق میں رکھنے کی پوری صلاحیت رکھتے تھے۔

سابق کپتان وسیم اکرم میچ کے بعد تجزیہ کررہے تھے کہ اسی دوران ایک مداح کی جانب سے شاہین آفریدی سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر وسیم اکرم غصے میں آگئے۔

انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جو سوال آپ نے کیا ہے وہ صرف بدتمیزی ہے، اگر تمھاری کوئی عزت نہیں تو اپنے کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی کروں گے‘۔

دیگر تجزیہ کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے غصے میں کہا کہ ‘دیکھو اس نے شاہین آفریدی سے متعلق کیا کہا ہے۔ ’تمھیں شرم نہیں آتی، مجھے غصہ آرہا ہے کاش تم میرے سامنے ہوتے‘۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }