ہر بھجن سنگھ کی بابر اعظم کی بیٹنگ پر تنقید

54

ہر بھجن سنگھ کی بابر اعظم کی بیٹنگ پر تنقید

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم اس طرح بیٹنگ نہیں کر سکتے جس طرح انہوں نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں کی تھی۔

اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کپتان ہونے کے ناطے بابر اعظم کا اتنی سست رفتار سے بیٹنگ کرنا غلط تھا، ان کی اننگز نے پاکستان کو پریشانی میں ڈال دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’آپ ایک جہاز کے کپتان کی حیثیت رکھتے ہیں، آپ اس طرح بیٹنگ نہیں کرسکتے کیونکہ اس طرح آپ ٹیم کو گہری مصیبت میں ڈال رہے ہیں‘۔ ہر بھجن سنگھ کا خیال ہے کہ پاکستان ان کی بیٹنگ سے مایوس ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے تھے۔

جواب میں انگلینڈ نے مقررہ ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا ہے۔

Advertisement

اس میچ میں بابر اعظم نے 28 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی تھی جب کہ پورے ٹورنامنٹ میں انہوں نے 124 رنز ہی اسکور کیے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }