پیٹ کمنز کا آئی پی ایل کا اگلا ایڈیشن کھیلنے سے انکار

107

پیٹ کمنز کا آئی پی ایل کا اگلا ایڈیشن کھیلنے سے انکار

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اپنے ملک کی نمائندگی کی خاطر آئی پی ایل سے لاکھوں ڈالرز کا معاہدہ چھوڑ دیا ہے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے سماجی رابطے کی سائٹ پر آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز نے آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ تین ملین آسٹریلوی ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا جب کہ گذشتہ سیزن میں بھی انہوں نے 1.34 ملین ڈالرز کا معاہدہ چھوڑا تھا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اگلے سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے، اگلے 12 ماہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے بھرے ہوئے ہیں لہذا میں ایشز سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے آرام کروں گا‘۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس بات کو سمجھنے کے لیے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا شکریہ جب کہ انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد واپسی کی امید بھی ظاہر کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشز سیریز جون 2023 میں ورلڈ کپ سے قبل کھیلی جائے گی جب کہ ون ڈے ورلڈ کپ بھارت میں اکتوبر 2023 میں کھیلا جانا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }