آئی سی سی کی ایل اے اولمپکس 2028 میں چھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کی تجویز
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایل اے اولمپکس 2028 میں چھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کی تجویز پیش کردی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لاس اینجلس میں ہونے والے 2028 کے سمر اولمپکس میں مردوں اور خواتین دونوں کے لیے چھ ٹیموں پر مشتمل ٹوئنٹی 20 ایونٹ کی تجویز پیش کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ گورننگ باڈی نے 14 رکنی اسکواڈ کے ساتھ چھ ٹیموں کے مقابلے کی تجویز پیش کی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پیسے بچانے کے لیے مردوں اور خواتین کے مقابلے ایک ساتھ ہونے کی بجائے لگاتار منعقد کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کرکٹ ان 9 کھیلوں میں سے ایک ہے جسے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے ابتدائی کھیلوں کے پروگرام میں 28 دیگر کھیلوں سمیت شامل کرنے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
توقع ہے کہ کھیلوں کے بنیادی پروگرام کو ستمبر کے آس پاس حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بارے میں حتمی فیصلہ اگلے سال کیا جائے گا۔
Advertisement
عالمی درجہ بندی ان ٹیموں کا فیصلہ کرے گی جو لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں مقابلہ کریں گی۔
Advertisement
خیال رہے کہ بھارت، انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا اس وقت مردوں کی ٹاپ 6 رینکنگ کی ٹیموں پر موجود ہیں۔
اسی طرح خواتین کی ٹاپ چھ رینکنگ پر آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا قبضہ ہے۔
Advertisement