ترکیہ میں شدید زلزلے کے جھٹکے، 22 افراد زخمی

57

ترکیہ میں شدید زلزلے کے جھٹکے، 22 افراد زخمی

ترکیہ میں شدید زلزلے کے جھٹکے، 22 افراد زخمی

ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 6 شدت کا زلزلہ دارالحکومت استنبول کے مشرق میں تقریباً 210 کلو میٹر  دور آیا ہے جب کہ زلزلے کی گہرائی 2 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زلزلے کا مرکز صوبہ ڈوزے کے شہر آئیڈن پنار سے 15 کلو میٹر دور تھا۔

زلزلے کی وجہ سے استنبول شہر کی بجلی بھی منقطع ہوگئی جب کہ کئی شہریوں نے اپنے گھروں کی بالکونیوں سے ہی چھلانگیں لگالی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکیہ کے علاوہ بلغاریہ، یونان، قبرص، رومانیہ، یوکرین اور برطانیہ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں جب کہ زلزلے کے بعد 18 آفٹڑ شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }