عاقب جاوید نے ابرار احمد اور محمد علی کی سلیکشن پر سوالات اٹھادیے

98

عاقب جاوید نے ابرار احمد اور محمد علی کی سلیکشن پر سوالات اٹھادیے

عاقب جاوید نے اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر محمد علی کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں سلیکشن پر سوالات اٹھادیے ہیں۔

پاکستان نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر محمد علی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسکواڈ میں محمد علی اور ابرار احمد کو پہلی بار کسی بین الاقوامی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

24 سالہ ابرار احمد نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران 21.95 کی اوسط سے 43 وکٹیں حاصل کیں تھی جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر قرار پائے تھے۔

Advertisement

انہوں نے 6 میچز میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ ابرار احمد نے سندھ کو قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں کوالیفائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دوسری جانب وسطی پنجاب کے فاسٹ بولر محمد علی قائد اعظم ٹرافی کے دو ایڈیشنز میں 56 وکٹیں لے کر بہترین فاسٹ بولر رہے ہیں۔

Advertisement

قائد اعظم ٹرافی کے دوران محمد علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹورنامنٹ میں ابرار احمد کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر قرار پائے۔

فاسٹ بولر نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران 8 میچز میں 22.78 کی اوسط سے 3.27 کی اکانومی کے ساتھ 32 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

موجودہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے دونوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

تاہم پاکستان کے سابق بولنگ کوچ عاقب جاوید نے ٹیسٹ اسکواڈ میں دونوں کھلاڑیوں کی سلیکشن پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ ابرار احمد جیسے بولر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کامیاب ہوتے ہیں جب کہ محمد علی ایک عام پیسر کی طرح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ابرار احمد نے صرف حالیہ فرسٹ کلاس سیزن میں ہی پرفارم کیا ہے، محمد علی ایک عام فاسٹ بولر ہیں اور ان میں کوئی خاص بات نہیں جب کہ میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ محمد علی کو میر حمزہ پر ترجیح دی گئی ہے‘۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جب کہ سیریز یکم دسمبر سے 21 دسمبر تک ملک کے تین شہروں میں کھیلی جائے گی۔

Advertisement

پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے 5 دسمبر کے دوران راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا 9 تا 13 دسمبر ملتان اور تیسرا 17 تا 21 دسمبر کے دوران کراچی میں شیڈول ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }