سفیرپاکستان کے ہاتھوں خان شنواری ریسٹورنٹ کاافتتاح

71
پاکستانی کھانے  معیاراورعمدہ ذائقے کی وجہ سے دنیابھرمیں مقبول ہیں(سفیرفیصل نیازترمذی)۔
ہمارے ہاں ماہرشیفس کی نگرانی میں کھانے تیارکیئے جاتے ہیں(سمیرملک)۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::چاندرات کے مبارک موقع پرسفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی نے المفرق انڈسٹریل ایریا ابوظہبی میں واقع پاکستانی  خان شنواری وبار بی کیو ریسٹورنٹ کاافتتاح کیا۔اس موقع پرپاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات حاجی چوہدری محمدزمان ریحانیہ،ملک محمدشہناز ماہل،چوہدری الطاف حسین،میاں امجدجاوید،چوہدری ناصرولائت گوندل،زاہدمحمود،انجینئیرشہاب خان،امتیازخٹک،سمیت پاکستانی کمیونٹی ممبران کی بڑی تعدادنے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اورریسٹورنٹ کی کامیابی کے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔اس موقع پرمہمانوں کی تواضع روایتی شنواری کڑاھی،افغانی پلاؤ،باربی کیوکھانوں سے کی گئی۔جسے تمام مہمانوں نے بہت پسندکیا۔
اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے خان شنواری ریسٹورنٹ کے افتتاح کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ  نہ صرف پاکستانی بلکہ انڈین اور دیگرممالک کے لوگ بھی پاکستانی کھانے پسندکرتے ہیں کیونکہ پاکستانی کھانے قدرتی ذائقے اورلذت سے بھرپورہوتے ہیں متحدہ عرب امارات میں بھی لوگ پاکستانی کھانوں کوہی ترجیح دیتے ہیں بیشمارپاکستانی بزنس مین ریسٹورنٹ فیلڈ سے وابستہ ہیں اورانسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔امیدہے خان شنواری ریسٹورنٹ اپنے نام کومزیدتابناک بنائے گا۔سفیرفیصل نیازترمذی نے کہا کہ میری خواہش ہے پاکستانی کمیونٹی جابزپرہی اکتفانہ کرے بلکہ بزنس میں بھی اگے آئے بیشک چھوٹے بزنس سے آغازکریں اس سے پاکستانی ورک فورس میں اضافہ ہوگا۔
مینجنگ ڈائریکٹرخان شنواری ریسٹورنٹ سمیرملک نے نمائیندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا  کہ ہمارے ہاں ماہرین شیفس کی نگرانی میں معیاری کھانے تیارکیئے جاتے ہیں ہمارے مشہور کھانوں میں معروف شنواری مٹن کڑاھی،نمکین گوشت،چپلی کباب،افغانی پلاؤ،توااسپیشلاسپیشل پلیٹر،اسپیشل باربی کیوکے ساتھ ساتھ روائتی پاکستانے کھانوں پائے،اسپیشل چنے،نان کے علاوہ معورف چائینزکھانے بھی دستیاب ہونگے ہم لوگ تازہ گوشت خود تیارکرواتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ تازہ سبزیوں اورمعیاری مصالحہ جات استعمال کرتے ہیں اورہمارا مشن صارفین کااعتماد ہے وہی ہماری اصل بچت ہے سمیرملک نے کہا کہ ہماراایجنڈا ہمارے مستقل گاہک جوایک بار آئے وہ باربارآئے یہی ہماری کامیابی ہوگی۔انشااللہ ہم اپنے صارفین کے اعتمادپرپورااتریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }