افغانستان میں ایک مدرسے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 16 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مقامی اسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ افغانستان کے شمالی شہر ایبک کے ایک مدرسے میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 16 طالب علم جاں بحق اور 24 سے زائد زخمی ہوئے۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سب بچے اور عام لوگ شامل ہیں۔
کسی بھی دہشتگرد تنظیم نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم دیگر کچھ حملوں کی ذمہ داری اکثر داعش کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
Advertisement