امریکی فضائیہ جمعہ کو دنیا کے جدید ترین اسٹیلتھ ’بی 21 رائیڈر‘ نامی طیارے کی نقاب کشائی کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دنیا کا جدید ترین اسٹیلتھ طیارہ امریکی فضائی بیڑے میں موجودہ بی 1 اور بی 2 کی جگہ لے گا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ اس پروگرام پر تقریباً 203 بلین ڈالر خرچ کرنے کے بعد اس ہفتے اب تک کے سب سے جدید ترین طیارے کی نقاب کشائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
بی 21 رائیڈر اسٹیلتھ بمبار کی نقاب کشائی 2 دسمبر بروز جمعہ کیلیفورنیا کے پامڈیل میں نارتھروپ گرومن کی سہولت پر کی جائے گی۔
Advertisement
یہ بمبار طیارہ کو طویل فاصلے تک بمباری کرنے اور جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرنے والے جوہری مشن کو انجام دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس وقت پامڈیل میں تقریباً 2 بلین ڈالر فی طیارہ کے حساب سے چھ بمبار بنائے جا رہے ہیں اور ان کی 2023 میں پرواز متوقع ہے۔
ایئر فورس اور نارتھروپ کمپنی نے 2015 میں اس بمبار کو تیار کرنا شروع کیا جب ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی نے ہوائی جہاز کو ڈیزائن اور تیار کرنے کا معاہدہ حاصل کیا۔
دنیا کے اس جدید ترین بی 21 اسٹیلتھ طیارے کا نام ڈولٹل ریڈرز کے نام پر رکھا گیا ہے جو امریکی فضائیہ کی ایک بمبار عملے کا نام ہے جس نے دوسری جنگ عظیم کے دوران ہمت اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی تھی۔
Advertisement
نارتھروپ کمپنی کے نمائندوں نے بی 21 اسٹیلتھ طیارے کو ایکسیلنس قرار دیا ہے۔
نارتھروپ سیکٹر کے نائب صدر اور جنرل منیجر ڈاؤ ینگ نے کہا بی 21 اسٹیلتھ طیارہ اب تک کا سب سے جدید ترین فوجی طیارہ ہے اور یہ جدت طرازی اور تکنیکی مہارت کا نتیجہ ہے۔
جنرل منیجر ڈاؤ ینگ نے مزید کہا کہ رائیڈر اس طیارے کی فراہمی کے لیے روزانہ کام کرنے والے ہزاروں لوگوں کی لگن اور مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔
Advertisement