چوہدری اشرف ریحانیہ کی بطورمشیروزیراعلی پنجاب تعنیاتی
یہ سب حلقہ کے عوام کی دعاؤں اورپارٹی سے وفاکانتیجہ ہے (چوہدری اشرف ریحانیہ)
چوہدری پرویزالہی،چوہدری وجاہت حسین ،چوہدری مونس الہی اورچوہدری حسین الہی کے اعتمادپرپورااترونگا
وزیراعلی پنجاب کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری کواحسن طریقے سے اداکرونگا(چوہدری اشرف ریحانیہ)
گجرات (اردوویکلی)::ضلع گجرات کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت چیف کوآرڈینیٹر کارپوریشن چئیرمین چوہدری محمد اشرف ریحانیہ کی بطور مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کی تعنیاتی کاباضابطہ نوٹیفیکیشن جاری ۔جس پرپورے حلقہ میں دوست احباب کی جانب سے مبارکبادوں کالامتناہی سلسلہ جاری ہے یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور دوست احباب کی جانب سے بھی چوہدری اشرف ریحانیہ کےوزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کامشیربننے پریواے ای میں مقیم انکے بھائیوں چوہدری محمدزمان ریحانیہ اورچوہدری محمداکبرریحانیہ کو مبارکبادپیش کی جارہی ہے ![]()
تصویر:وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی ،چوہدری اشرف ریحانیہ کومشیروزیراعلی پنجاب کانوٹیفکیشن دیتے ہوئے اس موقع پرچوہدری سجاداکرم ریحانیہ،چوہدری حسنین مظفرریحانیہ اورچوہدری احمدمظفرریحانیہ بھی موجودہیں