سفیر فیصل نیاز ترمذی کی شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورچئیرمین ایکسپو سینٹر شارجہ جناب عبداللہ سلطان ال اویس سے ملاقات
پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
شارجہ (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے گزشتہ روز شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایکسپو سینٹر شارجہ کے چیئرمین جناب عبداللہ سلطان ال اویس سے ملاقات کی۔
پاکستانی سفیرفیصل نیاز ترمذی نے پاکستان میں دوستانہ اقتصادی پالیسیوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور بزنس کے حوالے سے تفصیلی معلومات پرروشنی ڈالی ۔ انہوں نے پاکستان میں مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔فیصل نیازترمذی نے سٹیٹ آف دی آرٹ میوزیم اور چیمبر کی عمارت کا بھی دورہ کیا۔سفیر نے شارجہ چیمبر کے چیئرمین اور ممبران کو پاکستان کا دورہ کرنے اور پاکستان میں بے شمار اقتصادی مواقع تلاش کرنے کی دعوت بھی دی۔