اگراوورسیزکوعزت دی جائے توہمیںکسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی(چوہدری محمدسرور)

گرینڈاوورسیزکلب کے قیام کامقصداوورسیزکے مسائل کوحل کرناہے

299
گرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی کی جانب سےچوہدری محمدسرروکے اعزازمیں گرینڈظہرانہ کی تقریب۔
تقریب کے مرکزی میزبان صدرابوظہبی طارق جاویدقریشی وسینئیرنائب صدر نویداحمدتھے
چوہدری محمدسروراوردیگرمرکزی قائدین کی آمدپروالہانہ استقبال اور پھول پیش کیئے گئے
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ ممتازتارکین وطن کی بڑی تعدادمیں شرکت
تقریب میں معروف پاکستانی گلوکاروارث بیگ کی خصوصی شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزصدرگرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاویدقریشی اورسینئیروائس پریذیڈنٹ ابوظہبی نویداحمدکی جانب سے سابق گورنرپنجاب وچئیرمین گرینڈاوورسیزکلب چوہدری محمد سرور کے اعزازمیں ابوظہبی کے ایک معروف مقامی ریسٹورنٹ میں ایک گرینڈظہرانہ تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں گرینڈاوورسیزکلب یواے ای کے مرکزی رہنماؤں صدریواے ای ملک منیراحمواعوان،نائب صدر،نیازعلی جدون،جنرل سیکریٹری یاسرصدیق،صدرشارجہ عبدالمجیدمغل،سینئیرنائب صدردبئی محمدافضل،نائب صدرابوظہبی قاضی نثاراحمد،جنرل سیکریٹری ابوظہبی نبیل احمداعوان،صدرام القوین فیصل رمضان ،اوردیگرمہمانوں میں چوہدری نوازرشیدریحانیہ،راجہ جمیل بنگیال،چوہدری مظہرحیسن ریحانیہ،راجہ منصور،میاں امجدجاوید،راجہ محمدشفیق،فاروق احمدوڑائچ،ملک محبوب ربانی، اعوان،رانامحمدیوسف،چوہدری محمداصغر،خضرالرحمن،ملک محمداعجاز،قاضی محمداقبال،راجہ محمدوسیم،مرزاظفرمحمود،،خرم رشید،محمدابوبکر،مطلوب حسین،فضل امین،حنیف خان،نعیم امتیاز،،عزیزاحمدخان بنگش،ظہیراحمدقریشی،تنویرقریشی ،محمدحسیب،عمربلوچ،راجہ محمدخالد،فیصل رمضآن،نویداحمدناگرہ،فیاض خان،سمیت دیگرممتازشخصیات کی بڑی تعدادمیں شرکت۔
تقریب کی نطامت کے فرائض گرینڈ اوورسیزکلب یواے ای کے جنرل سیکریٹری یاسرصدیق نے بحسن خوبی انجام دیئے ،تقریب سے ملک منیر اعوان ،عبدالمجید مغل،راجہ جمیل بنگیال،میزبان طارق جاویدقریشی اورنویداحمدنے اظہارخیال کیااوردیارغیرمیں اوورسیزپاکستانیوں کودرپیش مسائل کواجاگرکیا ۔
تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین گرینڈ اوورسیزکلب چوہدری محمد سرورنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ اوورسیزکلب ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ بیرون ملک مقیم اوورسیزپاکستانی قوم کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔چوہدری سرورنے کہا کہ آج ہم دنیابھرمیں ایک ارب ڈالرکی بھیک کے لیئے پوری دنیاکے چکرلگارہے ہیں مجھے پورایقین ہے اگرہم اوورسیزپاکستانیوں کوعزت دیں اورانکوجائز مقام دیں توہمیں دنیاکے کسی بھی مالی ادارے سے کبھی بھی مانگنے کی ضرورت پیش نہیں آئگی ۔اوورسیزپاکستانی ترسیلات زر کوڈبل کردیں گے اس کے لیئے صرف اوورسیزکاعتماد بحال کرنا ہوگا۔گرینڈاوورسیزکلب کے قیام کامقصدہی اوورسیزپاکستانیوں کودرپیش مسائل کوحل کرناہے  اوورسیزکودرپیش مسائل میں سرفہرست اوورسیزکی پاکستان میں موجودپراپرٹیز پرناجائز قبضہ،اوورسیزکے بچوں کوپاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں داخلہ میں مشکلات ،ائیر پورٹس پر عملہ کانامناسب اورتوہین آمیزرویہ ہے چوہدری سرورنے کہا کہ چونکہ میں نے اپنی زندگی کاطویل عرصہ دیارغیرمیں گزارااس لیئے میں اوررسیزکے مسائل کوبہتر طورپرسمجھتاہوں میں جب گورنرپنجاب بناتو میں نے تعلیمی اداروں میں اوورسیز طلبہ کاکوٹہ مقررکیا جو اب تک جاری ہے جس سے ہزاروں اوورسیزطلبہ کوداخلہ ملا،چوہدری سرورنے کہا کہ اگرہم نے پاکستان کوترقی دینی ہے توہمیں اوورسیزکوعزت دیناہوگی سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سلامتی، خوشحالی اور پائیداری کا ماحول پیدا کرناہوگاہم اوورسیز پاکستانیوں کو بروقت انصاف دلانے کی کوشش کریں گے۔گرینڈ اوورسیزکلب کے ایجنڈے میں دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی بہت سی ضروریات کے حوالے سے خدمات اور مدد فراہم کرنا جن میں سٹریٹجک منصوبہ بندی، اصلاحات، کارپوریٹ حل، قانونی چارہ جوئی اور عدالتی معاملات، رئیل اسٹیٹ کے مسائل، سرمایہ کاری کے مواقع، کاروبار کرنے میں آسانی،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے متعلقہ سرکاری ایجنسیوں سے رجوع کرنا،  ورکشاپس اور سیمیناروں کا انعقاد، ٹی ڈی سی پی کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینا، تعلیمی استعداد بڑھانے کے لیے تحقیقی اداروں اور سوسائٹیوں کے ساتھ تعلقات بنانا، کاروبار کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو راغب کرنا نیزاوورسیز کودرپیش مشکلات کاحل اور شکایات کا ازالہ شامل ہیں۔
چوہدری سرورنے کہا کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب میں گرینڈ اوورسیز کلب کی جانب سے اربوں روپے کی امداد سیلاب زدگان تک پہنچائی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ گرینڈ اوورسیز کلب کے تحت  لاکھوں رضا کاروں نے  امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ جبکہ رضا کاروں نے لاکھوں کی تعدادمیں راشن پیک سیلاب زدگان میں تقسیم کئے جبکہ بیس ہزار افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ تقریب میں موجودمہمانوں کی جانب سے تنظیم کے اغراض ومقاصد اور اوورسیزکودرپیش مسائل بارے کئی سوال کیے گئے جن کاچوہدری محمدسرورنے تفصیلاجواب دیا اور کہا کہ وہ اوورسیزکے مسائل کے حل کے لیئے کسی بھی ادارے یامتعلقہ سربراہان سے بات کرنے کوتیارہیں کیونکہ ہماراکوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں ہمارا ایک ہی مقصد ہے اوورسیزپاکستانیوں کی خدمت۔
تقریب کے اختتام پرمیزبان تقریب طارق جاویدقریشی نے مہمان خصوصی چئیرمین گرینڈ اوورسیزکلب چوہدری محمدسروراوردیگرمہمانوں کاتشریف آوری پرشکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }