کراس روٹ کلب پاکستان کے25 بائیکرزکی سفیرفیصل نیازترمذی سے ملاقات

گروپ نے 6جنوری سے لاہورسے اپنے سفرکاآغازکیا

124
ابوظہبی(اردوویکلی):: گزشتہ روزپاکستان میں کراس روٹ کلب سے تعلق رکھنے والے 25 پاکستانی بائیکرز کے ایک گروپ نے  ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ کا دورہ کیا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں گروپ کا خیر مقدم کیا اور ان کے اعزاز میں ایک سادہ مگرپروقار ظہرانے کا اہتمام کیا۔یاد رہے کراس روٹ کلب  پاکستان کے اس بائیکرز گروپ نے 06 جنوری 2023 کو لاہور سے اپنی موٹر سائیکل کی سواری شروع کی تھی۔ یہ گروپ عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب جا رہا ہے۔ یہ گروپ ایران سے متحدہ عرب امارات  پہنچا اور 14,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے پاکستان واپسی سے قبل سعودی عرب، اردن، عراق اور ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔
بائیکرز گروپ کے رہنما جناب مکرم ترین نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک سے گزرنے سے پاکستان کے ایک مثبت امیج، اس کے بھرپور ثقافتی ورثے، قدیم قدرتی حسن اور پاکستانی عوام کی گرمجوشی کو فروغ ملے گا۔ عمرہ ادا کرنے کے علاوہ یہ گروپ ایڈونچر اسپورٹس کے ذریعے علاقائی ممالک کے درمیان امن، دوستی اور سیاحت کو فروغ دینا چاہتا تھا۔
سفیرفیصل نیاز ترمذی نے ظہرانہ تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے مختلف علاقائی ممالک میں پاکستان کے فروغ کے لیے بائیکرز کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے اور جانے کے لیے اس طرح کے ٹورز کا زیادہ اہتمام کیا جانا چاہیے۔علاقائی ممالک کے درمیان دوستی، کھیلوں اورسیاحت کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے لوگوں کے درمیان رابطے کی ضرورت تھی۔ تقریب کے اختتام پرسفارتخانے میں درخت لگانے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }