سفیر فیصل نیاز ترمذی کی این پی سی سی کے سی ای او احمد سالم الظاہری سے ملاقات ۔
پاکستانی پروفشنلز کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے بارے تبادلہ خیال۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزسفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے چیف ایگزیکٹوآفیسرنیشنل پٹرولیم کنسٹرکشن کمپنی جناب انجینئیراحمدسالم الظاہری سے انکے آفس میں اہم ملاقات کی ۔سفیرپاکستان نے نیشنل پیٹرولیم کنسٹرکشن کمپنی میں پاکستانی پیشہ ور افراد اور افرادی قوت میں اضافے کے امکانات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔جب سے سفیرفیصل نیازترمذی نے یواے ای میں سفارتی ذمہ داریوں کاآغازکیا ہے تب سے وہ آئے دن پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیئے یواے ای کی سرکاری وغیرسرکاری کمپنیوں کے اہم عہدیداران سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان سے باقاعدگی سے مفیدملاقاتیں بھی کرتے رہتے ہیں تاکہ یہاں کے مقامی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے لیئے راغب کیاجاسکے نیز زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کویہاں روزگاردلایاجاسکے۔فیصل نیازترمذی ایک منجھے ہوئے تجربہ کارسفارتکارہیں۔اور اپنی صلاحیتوں کواحسن اندازمیں استعمال میں لارہے ہیں انکی کوششیں یقیناًایک دن رنگ لائیں گی۔