پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کا شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی مجلس کا سالانہ دورہ۔
ابوظہبی(نیوزڈیسک):: گزشتہ دنوں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر، ایگزیکٹو بورڈ اور پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کے اراکین نے متحدہ عرب امارات کے وزیربرائے رواداری وبقائے باہمی اور کونسل کے سرپرست اعلیٰ ،وچئیرمین الفلاح بینک شیخ نہیان بن مبارک آلنہیان کی دعوت پر سالانہ مجلس کا دورہ کیا۔ اورعزت مآب شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔