
محمد بن زاید کی زیر صدارت ابوظہبی سرمایہ کاری اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس
ابوظہبی ، 21 جولائی ، 2020 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کی زیر صدارت منگل کو ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی ، اے ڈی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا – اجلاس میں زیر غور آنے والے ایجنڈا میں کئی اہم سرمایہ کاری منصوبے اور اتھارٹی کے وہ کئی دیگر منصوبے و پروگرام شامل تھے جن پر وہ اپنی عالمی مستحکم پوزیشن کے تناظر میں عملدرآمد کرنے جارہی ہے –

( Rashed Al Mansoori / Ministry of Presidential Affairs )
اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر برائے صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید النھیان ، اتھارٹی کے ایم ڈی عزت مآب شیخ حمد بن زاید النھیان ، ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن عزت مآب شیخ محمد بن خلیفہ النھیان ، محمد حبروش السویدی ، خلیل محمد شریف فولاذی ، محمد مبارک المزروعی اور مصبح خمیس المزروعی بھی شریک ہوئے