عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور شاہ محمود قریشی کی ٹیلیفونک گفتگو
امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیرعزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے فون کیا۔ ورچوئل کال کے دوران عزت مآب شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان نے وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کی صحت بارے دریافت کیا اوران کی بہترصحت کے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔
دونوں وزراء نے اپنے دوست ممالک کی طرف سے کووڈ کے اثرات پر قابو پانے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ، جس میں تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت اور سائنسی تحقیقی مہارت کے تبادلے اور ویکسین تلاش کرنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت پر زور دیا ۔ دونوں ممالک کے مابین ممتاز تاریخی دو طرفہ تعلقات کو اجاگر کیا متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تعلقات کی گہرائی پر روشنی ڈالتے ہوئے شیخ عبداللہ نے تعاون کے راستوں کو مزید بڑھانے کے لئے مخلص خواہش کا ذکر کیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن ہوپ پروب کے کامیاب آغاز پر شیخ عبداللہ کو مبارکباد پیش کی اوراسے ایک تاریخی پیش رفت قراردیا، ۔ (نیوزبشکریہ وام )۔۔۔