سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں 74 ویں یوم آزادی کی سادہ مگرپروقار تقریب کاانعقاد

تقریب کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان غلام دستگیر تھے

455

ابوظہبی : (چوہدری ارشدسے)۔۔

 

                 قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی تقریب
کروناوائرس کیوجہ سے تقریب میں محدود شرکا کومدعو کیاگیاتھا

متحدہ عرب امارات اور پوری دنیا میں مقیم تمام پاکستانیوں کو74ویں جشن آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں آج تجدیدعہدکادن ہے آیئے سب ملکر عہدکریں کہ ہم پاکستان کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لیئے تمام ترسیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکرصرف اورصرف پاکستان کے استحکام کے لیئے کام کریں گے، 14،اگست کادن ہماری تاریخ میں بڑی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ جن آزادفضاؤں میں ہم سانس لے رہے ہیں اس کے پیچھے ہمارے بزرگوں کی طویل جدوجہداورانکی قیمتی جانوں کی قربانیاں شامل ہیں ہمیں ان قربانیوں کوکبھی بھی فراموش نہیں کرناچاہیئے آج کادن ہمارے ان مقاصدکی تجدید کرتاہے جس کے حصول کے لیئے آزاد ملک حاصل کیاگیایہ دن ہمیں یاد دلاتاہے کہ ہمیں پاکستان کودرپیش مسائل پرقابوپانے کے لیئے بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے نظریات اور اصولوں پرعمل پیراہوناہے تاکہ ہماراملک بین الاقوامی برادی کی صفوں میں نمایاں مقام پرکھڑاہوسکے ان خیالات کااظہارسفیرپاکستان غلام دستگیرنے پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان ابوظبی میں منعقدہونے والی ایک محدودمگر پروقارتقریب میں کیا

تقریب میں ایس و پیزکاخصوصی خیال رکھاگیا اور کووڈ19کے پیش نظرحفاظتی اور احتیاطی تدابیرکومدنظررکھتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی چند شخصیات کومدعوکیاگیاتھاگو امسال یوم آزادی کی تقریب پہلے کی طرح زیادہ پررونق نہیں تھی لیکن اس کے باوجودشرکاء تقریب کاجوش جنوں جواں تھا تقریب کاباقاعدہ آغاز سفیرپاکستان غلام دستگیرنے قومی ترانے کی دھن پرپرچم کشائی سے کیا بعد ازاں حافظ جمشیدآفریدی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔
تقریب کی نظامت کے فرائض ہیڈآف چانسلری سبطین افضال نے بحسن خوبی انجام دیئے
صدرپاکستان عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے یوم آزادی پرجاری پیغامات پالترتیب ڈپٹی ہیڈآف مشن سفارت خانہ پاکستان ابوظبی سعیدسرور اور ہیڈآف چانسلری سبطین افضال نے پڑھ کرسنائے
سفیرپاکستان غلام دستگیرنے حاضرین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے پرمسرت موقع پرہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کونہیں بھولناچاہیئے جوبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ایک سال سے فوجی محاصرے میں بدترین ظلم کانشانہ بنے ہوئے ہیں بھارت کے ظالمانہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی او ر انسانی اقدارکے سراسرمنافی ہیں ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے اس وقت تک ساتھ دیتے رہینگے اور انکی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی مددجاری رکھیں گے جب تک انہیں اقوام متحدہ کی قرارداد
اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حق خودارادیت حاصل نہیں ہوجاتا۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات کاذکرکرتے ہوئے سفیرغلام دستگیرنے کہا بانی امارات شیخ زاید مرحوم کے دورمیں جن مضبوط تعلقات کی بنیاد رکھی گئی تھی وہ وقت کے ساتھ ساتھ ہردورمیں مستحکم ہوتے رہے ہیں مشیرخاص ووزیرمملکت برائے اوورسیزپاکستانیز سیدذوالفقارعلی بخاری یواے ای کے ہم منصب سے مکمل رابطے میں ہیں اور اوورسیزکودرپیش مشکلات کے حل کے لیئے یواے ای کاوزٹ بھی کرتے رہتے ہیں ۔کروناکی وجہ سے فلائٹس بندہونے کی وجہ سے جولوگ یہاں پھنس گئے تھے کاذکرکرتے ہوئے کہا سفیرپاکستان نے کہا کہ یقینا وہ ایک بہت کٹھن مرحلہ تھا سینکڑوں لوگ سفارت خانہ،دبئی قونصلیٹ اور ایئرلائن آفس کے باہراکٹھے ہوجاتے تھے اورمقامی اداروں کے لیئے مشکل کاباعث بن رہے تھے مگرہم حکومت پاکستان اور مقامی اداروں کے تعاون سے اس مشکل سے نبروآزما ہوئے جس کے لیئے مقامی اداروں،حکام، پی آئی اے، مقامی ائیرلائنز اور سفارت خانہ اور قونصلیٹ کے افسران اور اہلکاروں کے شکرگزار ہیں جن کے تعاون سے یہ تکمیل کوپہنچا ابھی بھی کچھ لوگ رہ گئے ہیں جس کی متعدد وجوہات ہیں کچھ کے پاس ٹکٹ کے پیسے نہیں جلد ہی انکوبھی واپس بھیج دیاجایئگاسفارت خانہ اور قونصلیٹ تمام معاملات سے مکمل باخبرہے اورمتاثرین کی بھرپورمددکررہاہے سفیرپاکستان نے کہاکہ یواے ای میں کام کرنے والاہرپاکستانی خراج تحسین کامستحق ہے جوسخت گرمی میں نہائت محنت اور جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے کرامارات کی تعمیروترقی میں اپناکرداراداکررہاہے اور اپنے بچوں کے لیئے رزق حلال کمانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کاوقار بلندکرنے اور معیشت کے استحکام میں بھی مؤثرکردار اداکررہاہے ایسے لوگ نہائت قابل احترام ہیں انشااللہ حالات بہتری کی جانب جارہے جلد ہی امارات میں کاروبار،سیاحت اور دیگرمعاملات بہترہوجایئنگے لوگ واپس آرہے ہیں ہم یہاں کے عوام اور حکمرانوں کاشکریہ اداکرتے ہیں جوہردورپاکستان کے ساتھ ہیں ہم انکی ترقی وخوشحالی اور کامیابی کے لیئے دعاگوہیں تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات حاجی خان زمان سرور،چوہدری محمدصدیق،حاجی درازخان،ڈاکٹرقیصر انیس سید،مظہرعلی عباسی،چوہدری ظفراقبال،انجینئرعابدقاضی،سجاداحمد،میاں امجدجاوید،چوہدری محمدامین،یونس میاں،محمدعدنان،شہزاداحمدسمت دیگرچندشخصیات نے شرکت کی،سفیرپاکستان نے کہا کہ کروناکی وجہ سے شرکاکی تعدادکومحدودرکھنا ہماری مجبوری ہے ورنہ پہلے کمیونٹی کے لیئے دعوت عام ہوتی ہے انشااللہ حالات درست ہونے کے بعد اس طرح کے ایونٹس میں کمیونٹی کے لیئے پہلے کی طرح دعوت عام ہوگی تقریب کے اختتام میں سفیرپاکستان نے کمیونٹی ممبران کے ہمراہ یوم آزادی کاکیک کاٹا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }