ابوظہبی(نیوزڈیسک)::گزشتہ ہفتے پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کے ایگزیکٹوبورڈ ممبران نے سعدیات ابوظہبی میں قائم ابراہمک فیملی ہاؤس کا دورہ کیا،اس موقع پر ایم چیم ابوظہبی، بینیلکس بزنس کونسل، برٹش چیمبر آف کامرس ابوظہبی،فلپائن بزنس کونسل ابوظہبی اور کینیڈین بزنس کونسل ابوظہبی کے چیئرمین، بورڈ اور اراکین بھی ہمراہ تھے ۔
صدرپاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصرانیس سید نے ابراہمک فیملی ہاؤس کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وفد ابراہیمی فیملی ہاؤس کا دورہ کرنے اور یہودیت، عیسائیت اور اسلام کی مشترکہ اقدار کے بارے میں جاننے کا موقع ملا جس پرہم حکومت ابوظہبی ،انتظامیہ اورصدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمدبن زاید آل نہیان،ولی عہدابوظہبی جناب خالدبن محمدبن زایدآل نہیان اوروزیربرائے رواداری وبقائے باہمی جناب شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان اوررائل فیملی کے دیگرشیوخ کے بھی شکرگزارہیں جن کی عظیم پالیسیوں کی وجہ سے یہاں پرتمام مذاہب کے پیروکار اپنے مذہبی فرائض بحسن وخوبی بڑے احسن اندازمیں آزادی کے ساتھ اداکرتے ہیں ۔ابراہیمک فیملی ہاؤس ایک ایسی جگہ ہے جہاں مختلف عقائد کے لوگ افہام و تفہیم اور احترام کو فروغ دینے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔