پاکستان کمیونٹی ویلفئیراسکول مصفح میں تقسیم اسناد کی پروقارتقریب کاانعقاد

تقریب کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی تھے۔

55
 پاکستان کمیونٹی ویلفئیراسکول مصفح میں تقسیم اسناد کی پروقارتقریب کاانعقاد
تقریب کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی تھے۔
 اسکول  کے لیے تعاون کرنے والے ممتازکمیونٹی ممبران کویادگاری شیلڈزپیش کی گئیں۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزسفارت خانہ پاکستان کی زیرسرپرستی ، پاکستان کمیونٹی ویلفئیراسکول مصفح کی تعمیروفلاح وبہبودکے لیئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اورمالی تعاون کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کوتعریفی اسناد اور یادگاری شیلڈزپیش کرنے کے لیئے ایک پروقار تقریب کااہتمام کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی تھے۔پرنسپل مسزفرحت جدون نے اسکول کی تزئین وآرایش اوردیگرضروری تعمیراتی کاموں کے لیئے تعاون پر پاکستانی کمیونٹی کی ممتازشخصیات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری اسکول تظامیہ اوریہاں زیرتعلیم سینکڑوں بچے اپنے ان محسنوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ اسکول کی خدمت کوفریضہ سمجھتے ہوئے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا جس پرہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ یہ معززشخصیات مستقبل میں بھی اسی طرح اسکول کی سرپرستی کرتی رہیںگی تاکہ علم کی روشنی کا یہ سفرکامیابی کے ساتھ جاری وساری رہے۔
سفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی نے اسکول کے تعمیراتی کاموں میں حصہ لینے والے ممتازپاکستانی عمائدین چوہدری الطاف حسین،چوہدری عمرعباس گوندل،شوکت محمودبٹ،،میاں امجد جاوید،انجینئیرشکیل بھٹی،ملک نبیل،بابرجووندہ چوہدری ثاقب آف ڈھیروگھنہ،اوردیگرشخصیات کوانکی اسکول کے  لیئے خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد اوریادگاری شیلڈزسے نوازا۔
 سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی  نے پاکستانی کمیونٹی اسکول مصفح  میں اپنا حصہ ڈالنے والے پاکستانی کمیونٹی کے ممتازاراکین کے جذبہ حب الوطنی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان صاحبان نے اسکول کی تعمیر اور دیگر امورمیں تعاون کرکے صدقہ جاریہ میں اپنا حصہ ڈالا ہے پاکستانی کمیونٹی کے دیگرمعززین سے بھی درخواست ہے کہ وہ بچوں کے سنہری مستقبل کے لیئے اسکولوں میں نئے بلاکس کی تعمیرکے لیئے ہمارا ہاتھ بٹائیں کیونکہ کمیونٹی اسکولوں میں کمرے نہ ہونے کی وجہ سے سیبکڑوں بچے داخلہ نہیں لے سکتے اور انکی تعلیم کاحرج ہورہاہے میری دلی خواہش ہے کہ میں اپنے سفارتی دورکے دوران اسکول میں نئے کمروں کی تکمیل کراسکوں ۔جس کے لیئے مجھے پاکستانی کمیونٹی کاتعاون درکار ہے آئیے آگے بڑھیں اورنیکی کے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں شکریہ ۔

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }