نجی شعبہ کے ملازمین والدین کو بامعاوضہ رخصت کی سہولت

صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے فرمان جاری کردیا

111

ابوظہبی:(اردو ویکلی): صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے لیبر قوانین میں ترامیم کی منظوری دیدی جس کے تحت نجی شعبے کے ملازمین کو بچے کی دیکھ بھال کیلئے رخصت بمع معاوضہ کی سہولت میسر ہوگی – نجی شعبے کے ملازمین کیلئے ولادت پانے والے بچے کے والد کو ایسی رخصت دینے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات ، پہلا عرب ملک بن گیا ہے – اس صدارتی حکم نانہ کا مقصد خاندانی استحکام اور ہم آہنگی کو تقویت دینا ، اور نجی شعبے میں نوجوانوں کو آگے آنے کی حوصلہ افزائی فراہم کرنا ہے ۔ والد کو بچے کی دیکھ بھال کیلئے رخصت بمعہ معاوضہ کی سہولت نجی شعبہ کے ملازمین کو پہنچنے والا نیا فائدہ ہے – اس حکمنامہ کے تحت والد کو نومولود بچے کی دیکھ بھال کیلئے پانچ روز کی رخصت میسر ہوگی اور وہ یہ رخصت بچے کی پیدائش والے دن سے لیکر اسکی چھ ماہ کے عمر تک کے کسی بھی عرصہ میں یہ لے سکے گا – متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام دیگر مقاصد کے حصول کے ساتھ آئیندہ 50 برس کیلئے ملک کو تیار کرنے کی حکمت عملی کا بھی حصہ ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }