خواتین سے زیادتی کرنے والوں کو پھانسی کی سزا دینی چاہیئے(گورنرپنجاب)۔

خواتین سے زیادتی دہشتگردی ہے

78

لاہور(اردوویکلی)خواتین سے زیادتی ایک قبیح جرم ہے جس کی سزاپھانسی ہونی چاہیئے،اس بات کی تفتیش ہونی چاہیئے کہ موٹروے پرعوام کی حفاظت کے لیئے پولیس کیوں تعنیات نہیں کی گئی گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورکی میڈیاسے گفتگو چوہدری سرور نے کہا  کہ خاتون زیادتی کیس سے  ہم سب کے سر شرم سے جھک گئے ہیں کتنے افسوس کی بات ہے ہم آج تک خواتین کی عزت کا تحفظ نہیں کر سکے۔ ۔جب تک سزا اور جزاء کا نظام نہیں آئے گا معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ تمام اداروں میں اصلاحات وقت کی اشد ضرورت ہے۔ ہمارا تفتیش اور پراسیکیوشن کاسسٹم بہت کمزور اور بوسیدہ ہے۔ تفتیش سے ہی ذمہ داروں کا تعین ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرورنے کہا کہ دوران گفتگو سی سی پی اولاہور کو الفاظ کا درست چناؤ کرنا چاہیے تھا۔ چوہدری سرورنے کہا کہ انشااللہ موٹروے پرخاتون سے حالیہ زیادتی کیس پولیس کے لیئے ایک چیلنج ہے موٹروے پولیس کے لیئے بھی یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ اتنی اہم شاہراہ پرپولیس تعنیات کیوں نہیں آج آئی ٹی کادورہے خودکارکیمروں سے مجرموں کی گرفتاری بلاتاخیرعمل میں لائی جاسکتی تھی۔ انشااللہ ملزمان جلد گرفتار ہوں گے اور انہیں عبرت ناک سزا دی جائے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }