وائس چئیرمین خیبرنیٹ ورک شاھد حامد(مرحوم)کے لیئے فاتحہ خوانی۔

48
 وائس چئیرمین خیبر نیٹ ورک ائیرمارشل ریٹائرڈشاہدحامدکے انتقال پردبئی میں فاتحہ خوانی ۔
پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای  کی جانب سے شاہدحامد (مرحوم)کے بھائی جواداحمدسے اظہارتعزیت وفاتحہ خوانی کی گئی
دبئی (نیوزڈیسک)::گزشتہ روز پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کے عہدیداران صدرطاہر منیر طاہر ،سینئیرنائب صدر سعدیہ عباسی ، نائب صدرمظفر رضوی،نائب صدر زمرد بونیری،جنرل سیکریٹری حافظ زاہد علی، کاشان تمثیل ہاشمی،، سمیع اللہ، اور خالد محمود گوندل نے وائس چئیرمین خیبر نیٹ ورک ائیرمارشل ریٹائرڈ شاہدحامد مرحوم کے بھائی جواد حامد راجہ سے ان کے دبئی آفس میں اظہار تعزیت کیااورمرحوم شاہد حامدکی بخشش و مغفرت کے لیئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔یاد رہے شاہد حامد گزشتہ ماہ  قضائے الہی سے اسلام آباد پاکستان میں انتقال کرگئے تھے(اناللہ وانا الیہ راجعون)۔خیبر نیٹ ورک گروپ کے زیراہتمام 4سیٹلائٹ چینلز کام کررہے ہیں اور2،اردواخبارات کی باقاعدہ اشاعت ہورہی ہے،مرحوم شاہد حامد کے بھائی جواد حامد راجہ نے غم کی اس گھڑی میں حوصلہ دینے اور ڈھارس بندھانے پر پاکستان جرنلسٹس فورم کے عہدیدران کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر جواد حامد سے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }