وام کے وفد کاارجنٹائن اور چلی میں ممتازمیڈیا ڈپارٹمنٹس کا دورہ
وفد کی قیادت ڈائریکٹرجنرل وام محمدجلال الرئیسی نے کی
ابوظہبی(اردوویکلی):: ڈائریکٹرجنرل امارات نیوزایجنسی (وام) محمد جلال الرئیسی کی قیادت میں(وام) کے ایک وفد نےخبروں کے تبادلے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے چلی اور ارجنٹائن میں میڈیا کے متعدد اداروں کا دورہ کیا۔ یہ دورے لاطینی امریکہ میں میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے اور بین الاقوامی میڈیا پلیئرز کے ساتھ اسٹریٹجک کام کے تعلقات کا ایک وسیع نیٹ ورک بنانے کی وام کی کوششوں کا حصہ ہے۔ چلی میں قیام کے دوران وفد نے سنتیاگو میں قائم ملک کےدوسرے قدیم ترین ٹی وی چینل Canal 13کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔ وفد کو چینل کے کام کے بارے میں بتایا گیا جس نے 1959 میں نشریات شروع کیں اور یہ واحد جنوبی امریکی ٹیلی ویژن اسٹیشن ہے جو اس وقت یورپی براڈکاسٹنگ یونین کا ایسوسی ایٹ رکن ہے۔ وفد نے چلی کے نیشنل ٹیلی ویژن کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جس نے 1969 میں نشریات شروع کیں۔ انہوں نے 1950 میں قائم ہونے والے اخبار La Tercera کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں وام کے وفد کو اخبار کی تاریخ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر میڈیا تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفد نے میگا ٹی وی نیٹ ورک کے ہیڈ کوارٹر اور چلی ویژن کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جس کی بنیاد 1959 میں رکھی گئی تھی۔ دورے کے دوران وام کے وفد نے خبروں کے تبادلے کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے چلی ویژن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس کے بعد وفد نے ریڈیو Bio-Bio کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تاکہ میڈیا کے مشترکہ کام میں اپنے تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ارجنٹائن کے دورے کے دوران وام کے وفد نے 1951 میں نشریات شروع کرنے والے TVP ٹیلی ویژن نیٹ ورک اور 1945 میں قائم ہونےو الے کلیرن اور ارجنٹائن کےسب سے بڑے اور دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ بڑے ہسپانوی زبان کےاخبار کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وام کے وفد نے ہسپانوی زبان کے ایک معروف ڈیجیٹل اخبار ریڈاکیون ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران اخبار کے ساتھ میڈیا تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
