سری لنکا میں قومی ٹیم کا شیڈول جاری

60
پاکستان ٹیم - فوٹو: فائل
پاکستان ٹیم – فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا میں قومی ٹیم کا شیڈول جاری کردیا۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی 19، 20 اور 21 اگست کو ہمبنٹوٹا میں پریکٹس کریں گے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 22 اگست کو ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 24 اگست کو دوسرا، 26 اگست کو تیسرا میچ کھیلاجائے گا۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑی 25 اگست کو ہمبنٹوٹا سے کولمبو جائیں گے۔ پاکستان ٹیم 27 اگست کو سری لنکا سے ملتان کے لیے روانہ ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }