بھارتی ریاست بہار میں گھر کے دروازے پر فائرنگ سے صحافی ہلاک

103
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی ریاست بہار میں علی الصبح صحافی کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ وِمل کمال یادیو کو صبح ساڑھے 5 بجے دروازہ کھٹکھٹا کر اور آواز دے کے بلایا گیا جس کے بعد گھر کا دروازہ کھولنے پر نامعلوم شخص نے اس پر فائرنگ کردی۔

بھارتی پولیس کے مطابق مقتول مقامی اخبار میں کام کرتا تھا جبکہ ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوگیا جس کی تلاش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے شبہ ظاہر ہوا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پڑوسیوں سے پرانے اختلافات کی وجہ سے پیش آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }