برطانیہ:10 سالہ بچی سارہ شریف کا قتل، پولیس کی جانب سے مطلوب افراد کے نام ظاہر

27
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر: نارمن برینن
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر: نارمن برینن

برطانیہ کے علاقے ووکنگ میں 10 سال کی بچی سارہ شریف کے قتل کے حوالے سے پولیس نے کیس میں تین مطلوب افراد کے نام ظاہر کر دیے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق مطلوب افراد میں بچی کا باپ عرفان شریف، اس کی بیوی اور بھائی فیصل شامل ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق تینوں مطلوب افراد سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل پاکستان روانہ ہوگئے تھے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ سے متعلق اطلاع پاکستان سے اس کے والد نے ایمرجنسی نمبر پر دی۔ 

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مارک چیپ مین کا کہنا ہے کہ سارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جسم پر پرانے زخم کےنشان تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پولیس تفتیش کی نوعیت تبدیل ہوگئی۔ 

مارک چیپ مین کا مزید کہنا ہے کہ کسی کے پاس سارہ کیس سے متعلق معلومات ہوں تو پولیس سے رابطہ کرے۔ 

واضح رہے کہ سارہ شریف کی لاش 10 اگست کو ووکنگ میں گھر سے ملی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }